انتظار ختم ! ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی

انتظار ختم ! ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر ضلع کرم کے لیے ادویات کی فراہمی جاری ہے۔

آج ایک اور 1800 کلوگرام وزنی ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی۔مشیر صحت احتشام علی کے مطابق یہ ادویات خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاڑہ چنار بھیجی گئیں۔

ان ادویات میں اینٹی بائیوٹک، اینٹی ہائپرٹنسیو، اینٹی انفلیمیٹری، بچوں کے لیے بخار اور کھانسی کی ادویات شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس کھیپ میں ضروری طبی آلات اور لیبارٹری سیرم بھی پاڑہ چنار پہنچایا گیا ہے۔

مشیر صحت کا کہنا تھا کہ تین دن قبل ایم ایس پاڑہ چنار نے ادویات کی فوری فراہمی کی درخواست کی تھی جس پر بروقت عمل کیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی نے واضح کیا کہ جب تک زمینی راستے بحال نہیں ہوتے ادویات کی ترسیل ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاری رہے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی طبی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Scroll to Top