کامران علی شاہ
پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خالد نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی خالد کے ساتھ گاڑی میں موجود گھر جا رہے تھے کہ اس دوران آصف اور حامد نامی ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مدعی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں وہ خود محفوظ رہے جبکہ ان کا بھائی خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامزد ملزمان آصف اور حامد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔





