پشاور، تہکال میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

کامران علی شاہ

پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر فائرنگ  کے نتیجے میں خالد نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی خالد کے ساتھ گاڑی میں موجود گھر جا رہے تھے کہ اس دوران آصف اور حامد نامی ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مدعی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں وہ خود محفوظ رہے جبکہ ان کا بھائی خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامزد ملزمان آصف اور حامد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top