طالبان نے پاکستان سے بھی تعلقات خراب کر لئے ، تجارت کا کوئی راستہ نہیں بچا،طالبان کیخلاف کارروائی کی جائے، پکتیکا بازار سے افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Pakistan SCO Summit 2026

سوشل میڈیا پر افغان صوبے پکتیکا کے ایک مقامی تاجرکی ایک وائرل ویڈیو نے کھلبلی مچا دی ہے ۔

وائرل ویڈیو میں مذکورہ افغان شہری انتہائی جذباتی انداز میں یہ دعویٰ کرتا نظر آ رہا ہے کہ چاہ بہار بندرگاہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مبینہ خرابی کے بعد اب تجارت کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

ویڈیو میں شہری نے موجودہ حالات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

شہری کا کہنا تھا کہ تجارتی راستوں کے تعطل سے عوام اور تاجر طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور معاشی طور پر دیوار سے لگ چکا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top