خیبرپختونخوا سینیٹ ضمنی انتخابات، اپیلوں کی سماعت کے لیے ٹربیونل کا اعلان

کامران علی شاہ

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹربیونل قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد نعیم انور ٹربیونل کے جج مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ ٹربیونل کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کرے گا اور ان پر فیصلے صادر کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ ٹربیونل خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتخابی عمل کو مکمل کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

Scroll to Top