گزشتہ رات ایران جوابی حملے کے بالکل قریب تھا لیکن پاکستان نے مداخلت کرکے روکا،

گزشتہ رات ایران جوابی حملے کے بالکل قریب تھا لیکن پاکستان نے مداخلت کرکے روکا،ایرانی نائب وزیر خارجہ

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران جوابی کارروائی کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا تاہم پاکستان کی بروقت مداخلت نے صورتحال کو بدل دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارےسکائی نیوز کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات ہونے والی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے ہی والے تھے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر مداخلت کی اور ایران کو روک دیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان کے فعال کردار کی وجہ سے ایران نے اپنا فوری ردعمل روک دیا۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششیں عالمی سطح پر سراہی جا رہی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top