سونے کی اڑان جاری، قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی۔

ملک کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ بڑھ کر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 753 ڈالر تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 130 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 14 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 111 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 870 روپے تک جا پہنچی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 75.30 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top