پولیس خدمت مرکز مردان نے گزشتہ ماہ 5855 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں

مردان: خدمت مرکز مردان کی فروری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق 5,855 شہریوں کو مختلف سرکاری سہولیات فراہم کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، گمشدہ اشیاء اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن کے 1,434 کیسز نمٹائے گئے، جبکہ چائلڈ پروٹیکشن اور گاڑیوں کی تصدیق کے 16 کیسز پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح، غیر ملکی افراد اور سیکیورٹی کلیئرنس کے 2,459 کیسز مکمل کیے گئے، جن میں کردار کی تصدیق، آرمی ویریفیکیشن اور دیگر معاملات شامل تھے۔

عوامی شکایات کے ازالے کے لیے 172 شکایات درج ہوئیں، جبکہ وکٹم سپورٹ ڈیسک پر گھریلو تشدد، ہراسگی اور دیگر کیسز میں 68 شہریوں کو معاونت فراہم کی گئی۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے حوالے سے 1,706 شہریوں کو خدمات فراہم کی گئیں، جن میں نئے لائسنس، لرنر پرمٹ، تجدید اور این او سی کا اجرا شامل تھا۔

ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے خدمت مرکز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 172 اشتہاری گرفتار

Scroll to Top