Khyber Pakhtunkhwa Police

پشاور میں دن دیہاڑے راہزنی کی وارداتیں، شہری عدم تحفظ کا شکار

پشاور شہر میں دن دیہاڑے راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تازہ ترین واقعہ تھانہ ہشت نگری کی حدود جی ٹی روڈ پر سرحد چیمبر آف کامرس کے سامنے پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے ایک تاجر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق، تاجر ذوالفقار سے 38 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی گئی، اور مزاحمت پر راہزنوں نے انہیں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ امر تشویشناک ہے کہ اس سے قبل بھی اسی مقام پر ایک اسکول استاد کو گولی ماری گئی تھی، جبکہ آج پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس خدمت مرکز مردان نے گزشتہ ماہ 5855 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں

Scroll to Top