شاہراہ قراقرم پر گاڑی دریائے سندھ میں جا گری، 3 مزدور جاں بحق

کوہستان۔ شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک نجی کمپنی کے تین مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مزدور کام مکمل کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھے کہ اچانک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور دریائے سندھ میں جا گری۔

گاڑی کے دریا میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت عطاء اللہ، محمد ایاز اور ظہور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو دریا سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: اے این پی کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

واضح رہے کہ شاہراہ قراقرم پر حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، جہاں دشوار گزار راستے اور ڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔

Scroll to Top