نوشہرہ کے علاقے پبی، خٹک آباد میں جمعہ کی شام ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی ضعیف ماں، بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم جاوید شاہ نے بجلی کی لائن کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کی 60 سالہ والدہ سمین شاہ، 40 سالہ بہن اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔