غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ، ACC افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا
یہ کارڈز 2017 میں پاکستان میں مقیم مہاجریں کو نادرا سے جاری کئے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کے مطابق اے سی سی کارڈ کے حاملین کی تعداد 8 لاکھ ہے ۔ ان افراد کے قیام میں متعدد بار توسیع کی گئی ۔ اس بار آخری تاریخ 31مارچ ہے ۔ جو حتمی ڈیڈ لائن ہے ۔
واضح رہے وزارت داخلہ نے کہا کہ واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والے غیر ملکیوں کے لیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔