خیبر پختونخوا ،14 روز میں گیسٹرو کے 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا ،14 روز میں گیسٹرو کے 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق کے پی میں14 دنوں کے دوران 19ہزار 534گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے یہ کیسز 24 فروری سے 2 مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 2082 طبی مراکز میں سے 1826 نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد وشمار فراہم کیے ہیں ۔

صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8 ہزار 367کیسز بھی رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ مچھروں اور مکھیوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے 3 ہزار 845 افراد متاثر ہیں

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہ کیسز پشاور میں سامنے آئے ، جہاں 2 ہزار 591 مریض رپورٹ ہوئے ، چارسدہ میں 1913،سوات میں1369 ،ڈیرہ اسماعیل کان میں 1202 ،نوشہرہ میں 1086اور دیر لوئر میں 1012 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔کیسز سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Scroll to Top