امیر مقام کی عوامی شخصیت متوکل خان کی نماز جنازہ میں شرکت ، پسماندگان سے دلی تعزیت

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع شانگلہ کی معروف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیت متوکل خان ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ سے قبل وفاقی وزیر نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم متوکل خان ایڈووکیٹ کی ناگہانی وفات سے ضلع شانگلہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوکل خان ایڈووکیٹ ایک عوامی شخصیت تھے، جو ہمیشہ لوگوں کی خوشی اور غمی میں شریک رہتے، انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کے اندر رہتے ہوئے بسر کی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وکلاء بار، جرگوں اور ہر فورم پر مؤثر نمائندگی کرتے رہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج ہم ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں جو عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتی تھی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔اس موقع پر چیرمین سٹینڈگ کمیٹی برائے لیبر و رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان ودیگر پارٹی راہنما ہمراہ موجود تھے

Scroll to Top