نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آسٹریلیا کے’’پال رائفل‘‘ اور انگلینڈ کے’’رچرڈ۔ اِلنگورتھ‘‘ فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے’’جوئیل ولسن‘‘ تھرڈ امپائر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 300 میچز کا سنگ میل عبور کیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔