اب افغانستان چینی اسمگل نہیں ہو رہی بلکہ برآمد ہو رہی ہے،وزیر خزانہ

اب افغانستان چینی اسمگل نہیں ہو رہی بلکہ برآمد ہو رہی ہے،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر سے چینی اسمگل نہیں ہورہی ، اب افغانستان چینی اسمگل نہیں ہورہی بلکہ برآمد ہورہی ہے

محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوگر کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر نے مکینزم تیار کیا ہے جب سے مانیٹرنگ سسٹم آیا ہے چھ شوگر ملوں کو سیل کیاگیا ہے ، مانیٹرنگ سسٹم آنے کے بعد شوگر ملوں کو جرمانے ہوئے اس سال 24بلین سیلز ٹیکس شوگرملوں سے اکٹھا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چینی بارے جو اقدامات کیے وہ تاریخ میں کبھی نہیں کیے گئے آج وزیراعظم نے پرائس کنٹرول پراجلاس منعقد کیا ہے ، وزیراعظم نے وزرائ کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ جاکر قیمتوں کو چیک کریں ۔

انہوں نے کہاکہ اسٹاک ایکسیچنج کا اتار چڑھائو اپنی جگہ لیکن کچھ چیزیں اسٹرکچر ہوتی ہیں 2025 میں مزید بہترین آگئے گی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک 6 شوگر ملز سیل او رساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ، یچنی کی اس سال 5.7 ملین ٹن پیدا وار ہے ۔

Scroll to Top