حالیہ المناک حادثات کے بعد خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی متحرک، خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

خیبر پختونخومیں مختلف سیاحتی مقامات پر پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی سیاحوں کی حفاظت کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک وسیع پیمانے پر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت سیاحوں میں حفاظتی ہدایات پر مبنی بروشرز اور پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس میں انہیں دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ ٹورازم اتھارٹی نے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اہم سیاحتی مقامات بشمول چکدرہ، سوات، ناران اور چترال میں خصوصی آگاہی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں جو مسافروں کی رہنمائی کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی سرحدی علاقے ‘دانا سر’ میں گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور معاون وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق دانا سر کے مقام پر پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں اب تک 40 ہلاکتوں اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالام: سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع مشہور سیاحتی مقام سیف اللہ جھیل پر بھی ایک دردناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Scroll to Top