شوکت بونیری
بونیر کے علاقے ڈگر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر بختی راج خان عرف مہاجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس قتل کی ابتدائی وجہ جائیداد کا دیرینہ تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔ مقتول بختی راج خان کا اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کے معاملے پر کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا جو آج اس خونی واقعے پر ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، ژوب میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جا گری
مقتول کے لواحقین کی جانب سے قتل کا دعویٰ چچا زاد بھائی شیرزادہ خان اور ان کے ساتھی عابد پر کر دیا گیا ہے۔





