روٹی بھی مہنگی، نان بائیوں نے خود ساختہ اضافہ کردیا

سرکاری طور پر روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر ہے تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں میں تندوروں پر روٹی 16 سے 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

قیمت میں اس غیر اعلانیہ اضافے کے باعث روزمرہ استعمال کی بنیادی شے بھی عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ متاثر کر دیا ہے اور غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہو گیا ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان ،عوام پریشان

دوسری جانب نان بائیوں کا مؤقف ہے کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقررہ نرخوں پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔

شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Scroll to Top