6 جولائی تک موسم کا بڑا یوٹرن، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

6 جولائی تک موسم کا بڑا یوٹرن، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

موسم نے نیا رخ اختیار کر لیا، کہیں بارشوں کی خوشخبری تو کہیں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے 6 جولائی تک کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لینا شروع کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 6 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بھی شدید گرمی برقرار ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کے وقت بارش ہونے کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ البتہ اسلام آباد میں گرمی کی شدت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

ادھر کراچی میں مطلع ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور موسم مرطوب محسوس ہوگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم آئندہ ہفتے کے دوران شہر میں تیز بارش کا کوئی واضح امکان نہیں۔

Scroll to Top