محمد عباس
باجوڑ: ضلع باجوڑ میں تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تیز ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پر سولر پینلز کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کاخدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
مقامی ذرائع کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث بعض علاقوں میں آمدورفت بھی متاثر ہوئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور صورتحال کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔





