ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی تیاریاں شروع، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ قومی ٹیم سیریز کی تیاریوں کا آغاز راولپنڈی میں تربیتی کیمپ سے کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، جبکہ 9 سے 12 جولائی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا تاکہ کھلاڑی سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر سکیں۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، تاروبا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست کے دوران کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں ہوگا۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مراعات کا بل کیسے منظور ہوا؟ گورنر خیبرپختونخوا نے بڑا سوال اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا رخ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

حالیہ اعلان کے مطابق بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top