مانسہرہ، انڈر 23 باسکٹ بال چیمپئن شپ، بالاکوٹ، جابہ، ہزارہ یونیورسٹی اور منڈھار سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ میں جاری انڈر 23 باسکٹ بال چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کے بعد بالاکوٹ، جابہ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور منڈھار کلب نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

چیمپئن شپ کا افتتاح صدر ہزارہ ریجن باسکٹ بال ایسوسی ایشن رفیق خان نے کیا، جبکہ اس موقع پر تمریز خان، ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

کھیلے گئے میچز میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے ریڑھ کو 20 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ جابہ نے ریڑھ کو 19 کے مقابلے میں 31 پوائنٹس سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں منڈھار کلب نے عطر شیشہ کو 24 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ بالاکوٹ نے عطر شیشہ کو 28 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے زیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے ناروے کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے، جن میں بالاکوٹ، جابہ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور منڈھار کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Scroll to Top