بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کے سب انسپکٹر مسکین زادہ خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ پولیس اسٹیشن طوطالئی میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی پی او بونیر سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر مسکین زادہ خان طوطالئی کے علاقے میں ڈیوٹی کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بونیر میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹر شہید،حملہ آور فرار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔





