واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وقت کے مطابق آج شام 5 بجے ایران کے خلاف مزید فضائی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو مزید کمزور بنانا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے یا ان کے لیے خطرہ پیدا کرتا ہے۔
At 5 p.m. ET today, U.S. Central Command forces began launching more strikes against Iran to continue degrading their ability to attack civilian mariners and commercial ships freely transiting the Strait of Hormuz. The Commander in Chief has directed the strikes to hold Iranian…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 12, 2026
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج بین الاقوامی بحری راستوں پر محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ تجارتی جہاز بلا رکاوٹ اپنی منزل کی جانب سفر کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں، سینٹکام
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق صدرِ امریکا کی ہدایت پر یہ حملے کیے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد ایرانی فورسز کو تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کے خلاف کارروائیوں پر جوابدہ بنانا ہے۔





