گودی میڈیا کا حسبِ روایت کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج پر من گھڑت بیانیہ عالمی میڈیا کے حقائق کے سامنے زمیں بوس ہو گیا ہے۔
گودی میڈیا مودی کی ایماء پر حقائق کو مسخ کر کے بھارتی نوجوانوں کے خلاف منظم پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔
عالمی میڈیا نے بھارتی نوجوانوں کی زور پکڑتی تحریک سے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ اور بربریت کو آشکار کر دیا ہے۔
عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق بھارتی پولیس نے احتجاجی مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران نوجوان طلباء پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے مودی کی بوکھلاہٹ کو آشکار کیا کہ بھارت میں کاکروچ احتجاج مودی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک بن چکا ہے۔
امریکی جریدے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، حالیہ احتجاج مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے خلاف عوامی سطح پر سب سے نمایاں چیلنجز میں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نسل کشی کے دہانے پر کھڑا ہے، سابق امریکی صدر بارک اوباما نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2029 کے انتخابات سے قبل 12 سالہ دورِ اقتدار میں کاکروچ جنتا پارٹی حکومت مخالف جذبات کی سب سے مضبوط لہر بن گئی ہے۔
نام نہاد بڑی جمہوریت میں امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے، مودی کرپٹ سسٹم کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔





