پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی، جہاں کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان روسٹن چیز، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

Scroll to Top