سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری،نیپرا نے لائسنس کی شرط ختم کردی

سولر صارفین کے لئے بڑی خوشخبری،نیپرا نے لائسنس کی شرط ختم کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25 کلوواٹ تک سولر پینلز نصب کرنے والے صارفین کو نیپرا سے کسی قسم کے لائسنس یا پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیپرا نے بتایا کہ نئے فیصلوں کے تحت منظوری کا پورا اختیار متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو درخواستوں پر براہِ راست کارروائی کرتے ہوئے منظوری جاری کریں گی۔

  یہ بھی پڑھیں:  کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے خوشخبری، مفت سولر سسٹم کی فراہمی کا اعلان

 

اس اقدام کا بنیادی مقصد سولر توانائی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنا اور صارفین کے لیے منظوری کے ریگولیٹری طریقہ کار کو انتہائی آسان، تیز اور سست بنانا ہے تاکہ عام شہری بغیر کسی غیر ضروری دشواری کے شمسی توانائی سے استفادہ کر سکیں۔

Scroll to Top