مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس کے دوران اب تک 3500 سے زائد کشمیری شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کریک ڈاؤن حالیہ برسوں کے دوران کی جانے والی سب سے بڑی بھارتی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے، بلاجواز گرفتاریاں اور مکانات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی نوجوانوں کے احتجاج پر گودی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ، عالمی میڈیا کے حقائق کے سامنے زمیں بوس
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فورسز کے ان اقدامات، گرفتاریوں اور مکانات کی مسماری کو کشمیری عوام کے خلاف اجتماعی سزاقرار دیا ہے۔





