گلگت بلتستان قراقرم کے سلسلے میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم کے ارکان کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔
سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں، لاپتہ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں امریکا، نیپال اور عمان کے کوہ پیماؤں کے علاوہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 12ویں بلند چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران کوہ پیماؤں کی ٹیم اچانک برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔





