سپریم لیڈر کی صحت کیسی ہے؟ ایرانی صدر کا بڑا بیان آگیا

سپریم لیڈر کی صحت کیسی ہے؟ ایرانی صدر نے تمام قیاس آرائیاں سختی کے ساتھ مسترد کردیں

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں اپنے والد کی جگہ اس منصب پر فائز ہونے کے بعد سے تاحال منظر عام پر نہیں آئے جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ آیا وہ بہت زیادہ بیمار تو نہیں ، اس حوالے سے اب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا بیان سامنے آگیا ۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’اِسنا‘ کے مطابق صدر مسعود پزیشکیان جنھوں نے اس قبل یہ بیان دیا تھا کہ سپریم لیڈر سے بالمشافہ ملاقات اب بہت مشکل ہوگئی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر مکمل طور پر صحت مند ہیں ۔

صدر پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک انتہائی اچھی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں نے تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک گفتگو کی۔

 یہ بھی پڑھیں: معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جو شخص مسلسل کئی گھنٹے بیٹھ کر گفتگو کرسکتا ہو اسے صحت کے مسائل لاحق نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ایرانی میڈیا نے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک وفد سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں اور صحت مند دکھائی دے رہے تھے۔

Scroll to Top