اقلیتوں کا قومی دن، گورنر خیبر پختونخوا کا بڑا بیان آگیا

ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری پاکستان میں برابر کی شہری ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اقلیتی برادریوں کے حقوق کے لئے پرعزم ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی اقلیتی دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن اور آئین پاکستان میں درج مساوات، آزادی، انسانی وقار اور شمولیت کے اصولوں سے تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔

وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 11اگست 1947 کو بانی پاکستان کے قانون ساز اسمبلی میں عہد و تاریخی خطاب کے تحت اقلیتی برادری کو بلا امتیاز حقوق اور آزادی حاصل ہے

Scroll to Top