ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی امور پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آج دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر انسدادِ دہشت گردی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پریس کانفرنس میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق پیش رفت اور سیکیورٹی سے وابستہ اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی۔





