ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح اورشکایت کے ازالے کا مؤثرانتظامی ڈھانچہ یقینی بنایا جائے،نجکاری کمیشن میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیم نو کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کی ترسیلی کمپنیز کی نجکاری کا جائزہ اجلاس ہوا،جس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اصلاحاتی تنظیم نو کاجائزہ لیاگیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور چین میں روڈ شوزکے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمپنیز کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کے لیےمؤثرحکمت عملی اختیار کی جائے،نجکاری کمیشن میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیم نو کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔
سرمایہ کاروں کی شمولیت کے لیے اندرون و بیرون ملک کامیاب روڈ شوز باعث اطمینان ہیں،ڈسکوز کی نجکاری کے مراحل طے شدہ قواعد کے مطابق منافع بخش انداز میں مکمل کیے جائیں، نجکاری کمیشن کی افرادی قوت میں مالیاتی، قانونی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل کیے جائیں،اداروں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کے مراحل میں پیشہ ورانہ استعداد کے حامل کنسلٹنٹ کی تجاویز،قانونی انتظامات اور مالیاتی ریگولیشن فریم ورک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

Scroll to Top