ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی حجم 22 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔
کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان سٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی کے آخری ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کی مجموعی رقم 17 ارب 4 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے
انہوں نے کہا کہ اسی مدت کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے پاس محفوظ زرمبادلہ کا حجم 5 ارب 43 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔





