آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا ہے اور پروپیگنڈا و گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوانوں نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اور ناکامی کو چھپانے کے لیے فوجیوں کی ہلاکتوں کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی ہے۔
مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے، کیونکہ حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو باور کرایا کہ تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوجوانوں کے احتجاج پر گودی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ، عالمی میڈیا کے حقائق کے سامنے زمیں بوس
بھارتی عوام نے مودی حکومت کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے پوسٹر پھاڑ دیے اور ان کی تصاویر پر چپلیں برسائیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام نہ صرف مودی سرکار کی ناکام عسکری پالیسیوں سے نالاں ہیں بلکہ اس کی داخلی انتہا پسند سوچ سے بھی سخت بیزار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے مسلسل احتجاج اور دباؤ کے بعد بھارتی حکومت بالآخر ہلاکتوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے اور ان کے نام ظاہر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔





