بونیر : علاقہ نواں کلے ڈگر میں پرانی دشمنی کے شاخسانہ میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سفاک ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ دیرینہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے، حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں معصوم بچے اور خاتون بھی شامل ہیں، جن کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔
ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے اس ہولناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، دوسری جانب، واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑمیں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ملک ضیاء سلارزئی جان کی بازی ہار گئے، تحقیقات شروع
پولیس نے مقتولین کے ورثاء کی مدایت میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں ناکہ بندی بھی سخت کر دی گئی ہے۔





