باجوڑمیں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ملک ضیاء سلارزئی جان کی بازی ہار گئے، تحقیقات شروع

باجوڑمیں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ملک ضیاء سلارزئی جان کی بازی ہار گئے، تحقیقات شروع

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے کوہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سماجی کارکن ملک ضیاء سلارزئی جاں بحق ہو گئے۔

ڈی ایس پی جمال شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔

مزید یہ کہ چند سال قبل جاں بحق ہونے والے ملک ضیاء کے والد ملک فچئ کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ مزید افسوسناک پہلو اختیار کر گیا ہے۔

Scroll to Top