صوابی: شدید بارشوں سے تباہی، عمارتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق،ریسکیوکارروئیاں جاری

استخار احمد یوسفزئی

ضلع صوابی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں چھتیں اور عمارتیں منہدم ہونے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بارشوں کے باعث سب سے بڑا حادثہ ٹوپی کے علاقے آزاد خیل میں پیش آیا جہاں عمارت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 افراد کو زندہ نکال لیاجبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

علاوہ ازیں، اعظم آباد چوکی کے قریب عمارت منہدم ہونے سے متاثرہ 5 افراد اور جرندو نہر کے پاس مکان گرنے سے متاثرہ 2 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدارتی سول ایوارڈز میں خواتین کی کم نمائندگی، نامزدگی کے نظام پر سوالات

دوسری جانب، نیشنل بینک صوابی کی عمارت بھی بارش کے باعث منہدم ہوئی تاہم بروقت چیکنگ کے بعد معلوم ہوا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص ملبے تلے موجود تھا۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق تمام متاثرہ مقامات پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Scroll to Top