کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں،بڑا مطالبہ کردیا

بھارت میں الیکشن کمیشن کے سربراہ کے استعفے کے لیےکاکروچ جنتا پارٹی کا ملک گیر احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے الیکشن کمشنر گنیش کمار سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

دہلی پولیس نے تین خواتین صحافیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نئی دہلی پولیس نے پولیس اہلکاروں پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے چیف گنیش کمار کے خلاف احتجاج کا باقاعدہ آغاز جمعہ کو ہوا تھا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹوں کی حالیہ نظرثانی کے دوران مبینہ طور پر دھاندلی کرتے ہوئے لاکھوں ووٹرز کے نام فہرستوں سے غیر قانونی طور پر نکالے گئے ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی رواں برس مئی میں ایک آن لائن طنزیہ مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی اور اس کی کامیاب مہم کے نتیجے میں اس وقت کے وزیر تعلیم کو اپنے عہدے سےمستعفی ہونا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیاکارکنوں نے ساتھ چھوڑ دیا؟ پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے 2 ہزار سے کم افراد جمع کر سکی

اپوزیشن نے منگل کو نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملک بھر میں جمہوریت بچاؤکے نام سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Scroll to Top