ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر متفق، معاہدے پر دستخط کب ہونگے؟

آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی صورتحال سنگین شکل اختیار کر گئی، جہازوں کی آمدورفت کم ترین سطح پر آگئی

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث  آبنائے ہرمز میں سکیورٹی صورتحال بدستور انتہائی سنگین ہے جہاں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق28 فروری سے اب تک آبنائے ہرمز میں 857 بحری سفر ریکارڈ ہوئے، گزشتہ 7 روز میں آبنائے ہرمز سے صرف 21 جہاز گزرے۔

 یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فہرست امریکہ کے حوالے، ایران کا ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 جولائی کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف 16 میزائل حملے رپورٹ ہوئے، 16 میں سے 14 میزائل حملے جنوبی عمانی بحری راستے پر ہوئے۔

Scroll to Top