پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5200 روپے کی بڑی چھلانگ لگا کر 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4458 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 09 ہزار 67 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹس بڑھنے کی بنیادی وجہ عالمی بازار میں ہونے والی تیزی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 52 ڈالرز مہنگا ہو کر 4,547 ڈالرز کی تاریخی سطح پر جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیںملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 210 روپے کے اضافے سے 7,379 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

معاشی ماہرین اور ذرائع کے مطابق عالمی معاشی خدشات، افراطِ زر اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی مانگ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت: معطل کانسٹیبل کا نام نہادپولیس امن کمیٹی امن کے لیے خطرہ بن گیا، سینئر صحافی عبداللہ جان

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کے تحت اب انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زائد قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

Scroll to Top