روس کا ایران کو بڑا قرضہ فراہم کرنے کا اعلان

روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان

ایرانی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور رقم منتقلی کے لئے تیار ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ یہ رقم کس مقصد کے لئے استعمال کی جائے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو امریکہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر پابندیوں کا سامنا ہے جن میں کشیدگی کے دوران ایران پر مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں: روس اور چین نے ایران پر پابندیوں سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو ہدف بنانے والی پابندیاں بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top