ایران نے امریکہ کی نئی پابندیاں بھی مسترد کردیِ، عراقچی نے بڑا دعویٰ کردا

ایران نے امریکہ کی نئی پابندیاں بھی مسترد کردیں، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بڑا دعویٰ کردیا

ایران نے  نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی کو مسترد کردیا، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ واشنگٹن مایوسی کا شکار ہے، متوقع نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام  میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے امریکی اقدامات کو بار بار دہرائے جانے والے منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کہ امریکی رہنما فوجی کارروائیوں سے آگے بڑھ کر ایک بار پھر انہی پرانے منصوبوں کی بات کر رہے ہیں، ظاہر کرتی ہے کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ انصاف اور عزت پر مبنی حل تلاش کیا جاسکے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف سخت اقدامات، امریکہ نے چین سمیت تمام اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا، ان کی تمام کارروائیاں چاہے وہ ناکہ بندیاں ہوں یا دیگر فوجی اقدامات، ناکام ہوچکی ہیں اور ان کا یہ نیا اقدام بھی ناکام ہوگا۔

Scroll to Top