خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتیاں، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے چار افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نصیرالدین، پی ایس پی (بی ایس 20) کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے قبل سی پی او پشاور میں پوسٹنگ کے منتظر تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر نثار احمد خان، پی ایس پی (بی ایس 20) کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی جی کوآرڈی نیشن یونٹ فار امپلی مینٹیشن آف لا اینڈ آرڈر انیشی ایٹوز اِن کے پی پولیس تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسی طرح مسٹر عبدالـغفور آفریدی، پی ایس پی (بی ایس 20) کو ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد سے متعلق نوٹیفکیشن کے تحت تعیناتی کے منتظر تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر رب نواز خان، پی ایس پی (بی ایس 19)، جو ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

Scroll to Top