پیپلز پارٹی کےسینئر رہنمامخدوم پیر عارف زمان انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مخدوم پیر عارف زمان قریشی کا انتقال ہوگیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے لے کر موجودہ قیادت تک پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی، ان کی خدمات اور طویل جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی پارٹی کے لیے طویل جدوجہد اور گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، انکی وفات پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، ان کی پارٹی اور جمہوری جدوجہد کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محمکہ موسمیات کی خیبر پختونخوا میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سینیٹر پلوشہ خان سمیت دیگر قائدین نے بھی ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

Scroll to Top