پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے کیا جائے گا،تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 5 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا۔

پینل میں سابق کپتان سلمان بٹ، سابق کرکٹرز عروج ممتاز، عامر سہیل اور بازد خان شامل ہیں، زینب عباس سیریز کے دوران پریزنٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  دوسرا اور تیسرا میچ 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  میں ہی کھیلے جائیں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان، سکیورٹی کیلئے فوج اوررینجرز کی تعیناتی کی منظوری

گزشتہ شام پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے سیدپور ولیج میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔

Scroll to Top