پشاور: ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

شاہد جان

پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود ترناب فارم پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد پھینکےسے دھماکہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 پشاور افتخار خان کی ہدایت پر امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 5 ایمبولینسز اور 2 فائر وہیکلز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

Scroll to Top