اپوزیشن فارمولے پر عمل نہ ہوا تو 6 سے 7 سینیٹر منتخب کرائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم دیں گے، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے، ایمرجنسی لگانے یا دونوں اختیارات استعمال کرنے سے متعلق حتمی فیصلے کابینہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان بھی مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے سمیت مختلف آپشنز پر بات چیت ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کے نام مروت کا دوٹوک پیغام

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا، جہاں وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ 13 اکتوبر کو صوابی میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ مخالفین پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جبکہ صوبے کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے تحت اس کا حصہ بھی نہیں دیا جا رہا۔

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Scroll to Top