واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کو غیر مجاز رسائی اور آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے کئی نوین اور مضبوط حفاظتی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا بنیادی مقصد لاگ اِن کے عمل کو آسان اور فول پروف بنانا ہے۔
نئی سیکیورٹی لائر کے تحت روایتی نام اور پاس ورڈ کے بجائے پاس کیز (Passkeys) کو پیش نظر رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث ہیکرز کے لیے دور بیٹھ کر اکاؤنٹ ہیک کرنا ناممکن حد تک مشکل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اگرچہ چھ ہندسوں پر مشتمل ٹو سٹیپ ویریفیکیشن پہلے سے موجود ہے، تاہم یہ پاس کیز صارفین کو زیادہ مضبوط اور محفوظ لاگ اِن کی سہولت فراہم کریں گی۔
اس کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز پر الرٹ سسٹم بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اب رابطہ فہرست (کانٹیکٹس) میں غیر موجود نمبر سے کال آنے پر صارف کو کالر سے متعلق اضافی تفصیلات، جیسے کہ نمبر کا بیرون ملک سے ہونا، سکرین پر واضح نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں صرف ایک پاکستانی سٹار موجود
آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز کے لیے تیار کی گئی یہ خصوصیات ہیکنگ، جعل سازی اور ڈیٹا چوری کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔





